پیپلز پارٹی تحصیل درگئی نے صدر قومی وطن پارٹی میں شامل

پیپلز پارٹی تحصیل درگئی نے صدر قومی وطن پارٹی میں شامل

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) پی پی پی یونین کونسل کوپرکی صدرساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ٹھیکداروں نے بھٹو کا نظریہ دفن کرکے صرف تجوریاں بھرنے میں لگ گئے ہیں۔ سید کرم خان کا فضل ربی، اورنگزیب ، وحید مراد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کوپر تحصیل درگئی سے پیپلزپارٹی کے صدر سیدکرم خان اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ بعد ازاں یہاں پریس کلب میں قومی وطن پارٹی تحصیل درگئی کے سینئر نائب صدرفضل ربی خان،تحصیل کورآڈینیٹر اورنگزیب خان،ضلعی فنانس سیکرٹری امیرزیب خان،تحصیل جنرل سیکرٹری محمد یارخان، ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری وحید مراد اور تحصیل میڈیا سیکرٹری ذیشانا حمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بھٹو شہید کے سوچ اور فکر کاساتھ دیاتھا اور اس کیلئے جدوجہد کرتے تھے لیکن اب پارٹی ٹھیکداروں کی نرغے میںآچکاہے۔اب وہ پارٹی غریبوں کی پارٹی نہ رہی اس لئے میں نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت یونین کونسل کی صدارت چھوڑ کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوا اور آفتاب احمد خان، سکندر شیرپاؤ، حاجی جہانگیر خان،بشیر باچہ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتاہوں ساتھ ہی آج کے بعد اسی پلیٹ فارم سے اس ملک وقوم کی بہتر مستقبل کیلئے اپنا کردار اداکرتارہوں گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر