بٹ خیلہ ،جماعت نہم ریاضی کے پرچے میں کمپوزنگ وپرنٹنگ کی سنگین غلطیاں

بٹ خیلہ ،جماعت نہم ریاضی کے پرچے میں کمپوزنگ وپرنٹنگ کی سنگین غلطیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )انسانی حقوق کی علمبر دار سماجی تنظیم ایمرا ویلفیئر آرگنائزیشن نے ملاکنڈ ایجوکیشن بورڈکے زیر اہتمام جاری میٹرک کے سالانہ امتحان میں جماعت نہم ریاضی کے پرچے میں کمپوزنگ وپرنٹنگ کی سنگین غلطیوں، آؤٹ آف کورس سوالات اور امتحانا ت کے ناقص انتظامات سمیت نقل مافیا کو کھلی چھٹی دینے پربورڈ حکام کی مذمت کرتے ہو ئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرہ طلبا و طالبات اور والدین کی دادرسی ہوسکے ان خیالات کا اظہار آئی ڈبلیو او کے صدر ممبر تحصیل کونسل محمد الیاس خان جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر قیوم سٹوڈنٹس ونگ کے صدر مہتاب خان جنرل سیکر ٹری آفاق یوتھ ونگ کے صدر اسامہ خان جنرل سیکر ٹری ملک زاہد خان خان نائب صدر قاسم گلاب اور دیگر عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ کنٹرول بورڈ پروفیسر جمیل نے میٹرک کے امتحانی ہالوں میں سیاسی بنیادوں پر من پسندافراد کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں تاکہ ایک مخصو ص جماعت کے لوگوں کے ملکیتی سکولوں کے طلباکو نوازا جاسکے انھوں نے بورڈ چیئر مین و سیکر ٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر غفلت ولاپرواہی کے مرتکب عناصر کے خلاف فوری و سخت کاروائی نہ کی گئی تو متاثرین کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔