امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے ،مولانا سلمان تاثیر

امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے ،مولانا سلمان تاثیر

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) آج کے اس پر آشوب دور میں امت مسلمہ کو اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ تمام مسلمان اگر اپنے حصے کاکاردار بخوبی نبھائے تو ہم بہت جلد اس اندھیروں سے باہر نکل سکتے ہیں۔ اضاخیل جلسہ اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کااظہار جمعیت العلماء ا سلام ملاکنڈ کے رہنماء حق نوازخان ، صفدر عباس اور مولاناسلمان تاثیر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے طرف سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اب گلی گلی ہر ایک فرد کو اس قافلے میں شریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ ساتھ ہی جتنے بھی سیاسی پارٹیاں ہیں ان کو ہم نے دعوت دے رکھی ہیں کہ وہ اضاخیل جلسے میں شریک ہو جائیں۔ہمارا کام ایک ہے راستہ ایک ہے مقصد ایک ہے یہی کہ ہم مسلمان ہے اور اسلام کی سربلندی اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے ایک ہو کر جدوجہد کرسکے ۔اسی جلسے میں جید علماء کرام، شیوخ اور مہتممین خضرات سمیت خانہ کعبہ کی امام بھی شرکت فرمائین گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -