طاہر القادری کی کینیڈا میں طبیعت نا ساز ،ہسپتال منتقل کردیا گیا

طاہر القادری کی کینیڈا میں طبیعت نا ساز ،ہسپتال منتقل کردیا گیا
طاہر القادری کی کینیڈا میں طبیعت نا ساز ،ہسپتال منتقل کردیا گیا

  


ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ٹورنٹو میں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ڈاکٹر طاہر القادری کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق کینیڈین شہر ٹورنٹو میں مقیم ڈاکٹر طاہر القادری کو دو روز قبل چیسٹ انفیکشن ہوئی ،طبیعت خراب ہونے پران کا گھر پر علاج کیا جا رہا تھا۔طبیعت مزید ناساز ہونے پر انہیں ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے طبی معائنے کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں،عوامی تحریک کے رہنماوں نے ان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید : قومی