تین شادیوں میں ناکامی کے بعد اداکارہ نور نے چوتھے شوہر سے بھی خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

تین شادیوں میں ناکامی کے بعد اداکارہ نور نے چوتھے شوہر سے بھی خلع لینے کے لیے ...
تین شادیوں میں ناکامی کے بعد اداکارہ نور نے چوتھے شوہر سے بھی خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تین شادیوں میں ناکامی کے بعد اداکارہ نور چوتھے شوہر سے بھی بے زار ہو کر علیحدگی کیلئے مقامی عدالت سے پہنچ گئیں۔ ملک میں آج کل شوبز سٹارز کی علیحدگی کی خبریں عروج پر ہیں۔ جاناں ملک کے بعد اب اداکارہ نور نے شوہر ولی حامد سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 3 شادیوں کی ناکامی کے بعد نور نے 2015 میں ساتھی اداکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی اوراب دو سال بعد ناجانے کیا ہوا انہوں نے خلع کیلئے لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نور نے ولی حامد سے علیحدگی کے لیے خلع کی درخواست دائر کردی،شادی ڈیڑھ سال پہلے ہوئی تھی۔ولی حامد معروف گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ہیں، نور نے پہلی شادی 2008 میں دبئی کے ہندو تاجر وکرم سے کی تھی، دوسری شادی 2010 میں ڈائریکٹر فاروق مینگل سے کی تھی۔ذرائع کے مطابق نور کی فاروق مینگل سے شادی صرف 4 ماہ چل سکی تھی، تیسری شادی 2012 میں عون چودھری سے کی اوروہ بھی چند ماہ چل سکی تھی۔

تین ماہ قبل ماں بننے والی بھارتی اداکارہ کرینہ کپورنے اپنا کتنا وزن کم کر لیا ؟ ایسی حیران کن خبر آگئی کہ جان کر کسی کے لئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

مزید :

تفریح -