دبئی:ملازمت کے حصول کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ رہا ہے :سروے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیاکے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارا ت میں حال ہی میں سوشل میڈیا نیٹ ورک کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کی ایک سروے کیا گےا جس میںحال ہی میں ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین سے پو چھا گےا تھا کہ انہیں اس ملازمت کے بارے میں کہاں سے پتہ چلا تھا، سروے کے نتائج کے مطابق تقریباََ75 فیصد سے زائد افراد نے مشہور سائٹس bayt.comاورlikkedlinکا استعمال کرتے ہوئے ملازمت حاصل کیں تھیں۔
متعدد شہریوں نے ملازمت کے لیے انیٹرنیٹ پر انٹرویولینے والے پینل کا پتہ چلانے کی کوشش کی۔ جبکہ متعدد افراد نے انٹرویو کے لئے کمپنی کی ویب سائٹ دیکھنے میں دلچسپی لی۔ماہرین نے کہا ہے کہ اس سروے سے ایک بات تو کھل کر واضع ہوئی ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیئے سوشل میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔80فیصد سے زائد افراد نے سوشل میڈیا کا ہی سہارا لے کر ملازمت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیوں کے لیئے اس سروے کے نتائج بڑے اہم ہیں۔کیوں کہ مستقبل میں وہ کمپنیاں جو اکثر سوشل میڈیا کی آفادیت کو نظر انداز کرتی ہیں ، ا ب وہ بھی ملازمین کے انتخاب کے لیئے سوشل میڈیا کا سہارا ضرور لیں گی۔