77 واں یوم قرار داد پاکستان،پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات نے دھوم دھام سے منایا

77 واں یوم قرار داد پاکستان،پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات نے دھوم دھام سے ...
77 واں یوم قرار داد پاکستان،پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات نے دھوم دھام سے منایا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کا 77 واں یوم قرار داد 23 مارچ کو مناسبت سے دبئی میں دھوم دھام اور پورے جوش و خروش سے منایا گیا جس کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے کیا تھا ۔ تقریب ہذا میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسن مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں پاکستان سے آئے حلقہ 189 کے منتخب ایم این اے عالم داد لالیکا اور مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر تھے۔ دیگر شرکاءمیں چودھری محمد شفیع، چودھری محمد الطاف، چودھری ظفر اقبال، غلام عباس بھٹی، حاجی محمد نواز، چودھری خالد بشیر ، طاہر بھنڈر، رضا شاہد، غلام مصطفی مغل، مجید مغل، شہزاد ڈوگر، خلیل بونیری، سہیل گھمن، مسلمان خان، محمد غوث قادری، راﺅ اکبر ساقی، چودھری آفتاب عرف عقاب پاکستان بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل سید جاوید حسن ، چودھری نور الحسن تنویر، عالم داد اور دیگر نے کہا کہ ہر سال 23 مارچ کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ ملک ہمارے آباﺅ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی کوششوں سے حاصل ہونے والا یہ خطہ ارض بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے تمام تر خراب حالات کے باوجود یہ قائم ہے اور انشاءاللہ تا قیامت قائم رہے گا۔

قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی فوج دنیا کی مانی ہوئی بہترین فوج ہے جو ہر طرح کی جنگی صلاحتیںرکھتی ہے ۔ سرحدوں پر پاکستانی فوج اپنا فرض ذمہ داری سے انجام دے رہی ہے لہٰذا کسی پاکستانی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہماری سرحدیں محفوظ اور مضبوط ہیں۔ دیگر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں اگر سب پاکستانی اپنے اپنے حصے کا فرض ادا کریں تو پاکستان مزید ترقی کر سکتا ہے تاہم موجودہ حکومت وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کہ بہتری اور بھلائی کیلئے مثالی کام کر رہی ہے ۔ تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے پاکستان سے مسلم لیگ ن کے سنگر ظاہر شاہ کوبھی بلایا گیا تھا جنہوں نے متعدد قومی و ملی نغمے گائے اور سامعین کو محظوظ کیا۔

مزید :

عرب دنیا -