شاداب خان نے انٹرنیشنل کیرئیر کے افتتاحی میچ میں ہی تاریخ رقم کر دی، ایسا ریکارڈ بنا دیا جو ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی ڈیبیو کرنے والا باﺅلر نہیں بنا سکا تھا

شاداب خان نے انٹرنیشنل کیرئیر کے افتتاحی میچ میں ہی تاریخ رقم کر دی، ایسا ...
شاداب خان نے انٹرنیشنل کیرئیر کے افتتاحی میچ میں ہی تاریخ رقم کر دی، ایسا ریکارڈ بنا دیا جو ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی ڈیبیو کرنے والا باﺅلر نہیں بنا سکا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باربا ڈوس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سپنر شاداب خان نے کیرئیر کے پہلے ٹی 20 میچ ہی شاندار پرفارمنس دے کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایسا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے جو ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک کوئی باﺅلر نہیں بنا سکا تھا۔

ایک وقت میں پشاور زلمی فاﺅنڈیشن اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کو ایک ساتھ وقت دینا بہت مشکل ہے :شاہد آفریدی
شاداب خان نے اپنے 4 اوورز کے دوران صرف 7 رنز دئیے اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی باﺅلنگ کا اکنامک ریٹ 1.75 رہا جو ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کی جانب سے سب سے بہترین اکنامک ریٹ ہے۔

پر امید ہوں ،آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دوں گا :شاداب خان
شاداب ان بہترین اکنامک ریٹ کیساتھ 4 اوور مکمل کروانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں کیونکہ اس سے قبل محمد عامر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں تاہم انہوں نے یہ کارکردگی ایسوسی ایٹ ٹیم متحدہ عرب امارات کے خلاف دکھائی تھی اور صرف 6 رنز دئیے تھے۔

مزید :

T20 World Cup -