سیالکوٹ میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

سیالکوٹ میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
سیالکوٹ میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہینوں کے شہر میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔خبررساں ادارے”ایکسپریس ٹریبیون“ کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میونسپل کارپوریش نے شہر میں بڑھتی ہوئے ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے سڑکوں پر کسی بھی قسم کے رکشہ چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔میئر سیالکوت چوہدری توحید اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رجحان میں رکشہ کا کلیدی کردار ہے،انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے کی ڈیڈ لائن دی جائے گی جس کے بعد شہر میں رکشہ چلانے پر پابندی ہوگی“۔

”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔۔۔۔“

مزید :

سیالکوٹ -