’’بنگلہ دیشی عوام نے نا انصافی کیخلاف تاریخی جنگ جیتی‘‘ ساتھ کھڑے ہیں، مودی کا زہر باہر آگیا

’’بنگلہ دیشی عوام نے نا انصافی کیخلاف تاریخی جنگ جیتی‘‘ ساتھ کھڑے ہیں، ...
’’بنگلہ دیشی عوام نے نا انصافی کیخلاف تاریخی جنگ جیتی‘‘ ساتھ کھڑے ہیں، مودی کا زہر باہر آگیا

  

نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستان کیخلاف روایتی بغض ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا گزشتہ روز ریڈیو پر قوم سے اپنے خطاب کے ہفتہ وار پروگرام ’’ من کی بات‘‘ میں مودی نے بنگلہ دیشی عوام اور حسینہ واجد حکومت کو انکے ’’ یوم آزادی‘‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے ہرزہ سرائی کی کہ بنگلہ دیشی عوام نے اس روز نا انصافی کیخلاف تاریخی معرکہ سر کیا بھارت ہمیشہ بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہا اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا ہم خطے میں امن اور سلامتی کے لئے کام کرتے رہینگے انہوں نے بھارتی عوام پر زور دیا کہ وہ نئے بھارت کی تعمیر کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں مودی نے اپنے خطاب میں بھگت سنگھ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

اتر پردیش کے انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی خوشنودی بھارتی صحافی کو مہنگی پڑ گئی ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

مزید :

بین الاقوامی -