جیل میں تھا تو عزیز الرحمن چن نے سب سے زیادہ خیال رکھا: زرداری ،اہم ذمہ داری سونپنے کا اعلان

جیل میں تھا تو عزیز الرحمن چن نے سب سے زیادہ خیال رکھا: زرداری ،اہم ذمہ داری ...
جیل میں تھا تو عزیز الرحمن چن نے سب سے زیادہ خیال رکھا: زرداری ،اہم ذمہ داری سونپنے کا اعلان

  

لاہور (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عزیز الرحمن چن کی رہائشگاہ پر انہیں ذمہ داری سونپنے کا اعلان کردیا۔ آصف زرداری گذشتہ روز عزیز الرحمن چن کے گھر گئے تو وہاں ملاقات میں اعتزاز احسن‘ چودھری منظور‘ نوید چودھری‘ جنرل زاہد علی اکبر‘ سابق سینیٹر خواجہ اکبر‘ فائزہ ملک‘ منور انجم‘ صداقت شاہ‘ سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے میاں محمد اقبال طارق اور میاں جلیل الرحمن بھی موجود تھے۔ آصف زرداری نے تمام مہمانوں کی موجودگی میں کہا کہ جب میں جیل میں تھا عزیز الرحمن چن نے جتنا میرا خیال رکھا اتنا کسی نے نہیں رکھا۔ میں اب ان کیلئے جو کروں گا وہ ساری دنیا دیکھے گی۔

کسی منی لانڈرنگ میں کبھی ملوث نہیں رہا ، میری بطور نیشنل بینک صدر تقرری میرٹ پر ہوئی ، عمران خان کے الزامات سے فرق نہیں پڑتا : سعید احمد صدر نیشنل بینک پاکستان

مزید :

لاہور -