مرغی کا گوشت 27 ما رچ سے 400 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا: سندھ پولٹری ہول سیلرز اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں ہے اور کراچی میں تو اس کی قیمت سب سے زیادہ ہے جبکہ 27 مارچ سے یہ مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
سیالکوٹ میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
سندھ پولٹری ہول سیلرز اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں 27 مارچ سے مرغی کا گوشت 400 روپے میں کلو فروخت ہوگا۔ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے مرغی کے گوشت کی قیمت 290 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے مگر شہر میں مرغی کا گوشت 380 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں برائلر مرغی 240 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے، اس لئے گوشت 290 روپے فروخت کرنا ناممکن ہے۔ دوسری جانب سندھ پولٹری ہول سیلرز اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کمال اختر صدیقی کے مطابق مرغی کے گوشت کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 27 مارچ سے اس میں مزید 20 روپے کا اضافہ ہوگا۔
شاداب خان نے انٹرنیشنل کیرئیر کے افتتاحی میچ میں ہی تاریخ رقم کر دی، ایسا ریکارڈ بنا دیا جو ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی ڈیبیو کرنے والا باﺅلر نہیں بنا سکا تھا
کمال اختر صدیقی کا کہنا تھا کہ اس وقت مرغی کی فراہمی کم اور مانگ زیادہ ہے، جس وجہ سے مطلوبہ مانگ پوری نہ کرپانے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔