بحرین میں دہشتگردی کی سازش ناکام،متعدد خطرناک دہشتگرد گرفتار

بحرین میں دہشتگردی کی سازش ناکام،متعدد خطرناک دہشتگرد گرفتار
بحرین میں دہشتگردی کی سازش ناکام،متعدد خطرناک دہشتگرد گرفتار

  


منامہ (اے پی پی) بحرین کی پولیس نے دہشتگردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے کئی خطرناک دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔العربیہ ڈاٹ ٹی وی کے مطابق پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک خطرناک دہشت گرد گروہ ملک میں دہشت گردی اور اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہا تھا مگر دہشت گردوں کو ان کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سکیورٹی فورسز، اہم شخصیات کو قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنانے اور حساس تنصیبات پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔۔۔۔“

مزید : عرب دنیا