بہن کی شادی مشورے کے بغیر کرنے پر بیٹے نے ماں قتل کردی

بہن کی شادی مشورے کے بغیر کرنے پر بیٹے نے ماں قتل کردی
بہن کی شادی مشورے کے بغیر کرنے پر بیٹے نے ماں قتل کردی

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا کے نواحی گاﺅں میں بھائی کے مشورے کے بغیر بہن کی شادی کرنے پر نوجوان نے کزن کے ساتھ مل کر سگی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاﺅں بھابڑی میں مبینہ طور پر ملزم اختر نے اپنے کزن اعجاز کے ساتھ مل کر اپنی 50 سالہ والدہ رسولہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ رسولہ بی بی اپنی بیٹی کی شادی اپنی اور بیٹی کی مرضی سے کرنا چاہتی تھی لیکن رسولہ بی بی کا بیٹا اختر اس شادی پر خوش نہ تھا۔ گھر میں شادی کے مسئلہ پر تلخ کلامی کے بعد ملزم نے فائرنگ کرکے والدہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے مجھے بائی پاس کر کے امریکیوں کو ویزے جاری کئے ، وزیر خارجہ کی مشاورت کے بغیر ایسے اقدامات پر جواب دینا ہوگا : شاہ محمود قریشی

مزید :

سرگودھا -