سرحد پرباڑ لگتے دیکھی نہ لگنے دینگے،افغانستان، سرکاری دعویٰ غلط ہے، افغان میڈیا

سرحد پرباڑ لگتے دیکھی نہ لگنے دینگے،افغانستان، سرکاری دعویٰ غلط ہے، افغان ...
سرحد پرباڑ لگتے دیکھی نہ لگنے دینگے،افغانستان، سرکاری دعویٰ غلط ہے، افغان میڈیا

  

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پر باڑ لگتے دیکھی ہے نہ کسی کو باڑ نصب کرنے کی اجازت دیں گے جبکہ افغان میڈیا نےکہاہے کہ سرکاری دعویٰ غلط ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے امریکی خبررسا ں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک افغان حکام نے پاک افغان سرحد کے کسی مقام پر باڑ تعمیر ہوتے ہوئے نہیں دیکھی لیکن اگر کوئی ایسی کوشش کی گئی تو افغان حکومت ا س منصوبے کو روک دے گی، انہوں نے کہاکہ سرحد پر باڑ تعمیر کرنا ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہم کسی کو بھی باڑ نصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پورے بھارت میں کہیں پر بابری مسجد تعمیر نہیں ہونی چاہئے،مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،ان کی 4شادیوں پر پابندی عائد کی جائے:وشوہندو پریشد کے صدر کی ہرزہ سرائی

دوسری جانب افغا ن خبررساں ادارے ”خاما پریس“ کے مطابق پاکستان نے دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے ڈیورنڈلائن کے ساتھ باڑ لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔ادھرجرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کا داخلہ روکنے کے لیے سرحد پر باڑ کی تنصیب سے پاکستان اور افغانستان کے مابین پہلے ہی سے خراب تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ افغانستان برطانوی نوآبادیاتی دور میں مقرر کی گئی اس سرحد کو تسلیم نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے کہا تھا کہ سرحدی علاقے میں باڑ لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -