عابد شیر کے حلقے سے منتخب 8 چیئرمین رانا ثنا اللہ گروپ میں شامل

عابد شیر کے حلقے سے منتخب 8 چیئرمین رانا ثنا اللہ گروپ میں شامل
عابد شیر کے حلقے سے منتخب 8 چیئرمین رانا ثنا اللہ گروپ میں شامل

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) چوہدری شیر علی گروپ کو ایک بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا، وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کے حلقے سے کامیاب ہونیوالے 8 چیئرمین رانا ثنا اللہ گروپ میں شامل ہو گئے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق چوہدری شیر علی گروپ کے 8 ناراض چیئرمینوں نے رانا ثناءاللہ گروپ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے میاں طاہر جمیل ترقیاتی کام کروانے کیلئے ان سے 5 ، 5 لاکھ روپے ای ڈی او فنانس کے نام پر وصول کرتے ہیں۔ گزشتہ روز رات گئے ملخانوالہ چک نمبر 225 ر۔ب عثمان ٹاﺅن میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں یونین کونسل 86 کے چیئر مین تنویر حسین تارڈ ، یوسی 85 کے افضل گجر ، یوسی 89 سے اعجاز بیگ ، یوسی 79 سے میاں رشید، 93 سے افضل ڈوگر، 79 سے رانا عطا محی الدین ، 84 سے ارشد گجر اور 98 سے لیاقت جٹ نے شیر علی گروپ چھوڑ کر رانا ثناءاللہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ایم کیو ایم کے لوگ ملک دشمنی کریں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ،وزیر اعظم کا سندھ آنا اچھی بات لیکن انہیں پہلے آنا چاہئے تھا: مراد علی شاہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا چوہدری علی نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے بیٹے کو میئر بنانے کی بھرپور کوشش کی تاہم ناکامی کے باعث اب سازشوں اور الزام تراشی پر اتر آئے ہیں۔‎

مزید :

فیصل آباد -