روسی عوام کا کرپشن کیخلاف احتجاج،وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

روسی عوام کا کرپشن کیخلاف احتجاج،وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ
روسی عوام کا کرپشن کیخلاف احتجاج،وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

  

ماسکو (صباح نیوز)روس میں عوام حکومت اور کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،سو سے زائد شہروں میں احتجاج کیا گیا، مظاہرین وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نوالنی سمیت سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ روسی دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرس برگ شہر سمیت سو کے قریب شہروں میں ہزاروں افراد نے کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔۔۔۔“

مظاہرے میں شریک افراد روسی صدر پوٹن کے خلاف نعرے بھی لگارہے تھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن میں روسی رہنماؤں کو قیدیوں والے لباس میں دکھایا گیا تھا۔ مظاہرین کرپشن کے الزامات پر وزیر اعظم دمتری میدویدیف سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ بھی کررہے تھے۔ روسی وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی آمدنی سے زیادہ اثاثے بنائے ہیں۔

ادھر ماسکو میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ جن میں ماسکو میں حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نوالنی بھی شامل ہیں۔ نوالنی نے ہی ماسکو میں احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -