کر کٹر محمد عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بکیز سے رابطہ چھپا نے کا اعتراف کر لیا

کر کٹر محمد عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بکیز سے رابطہ چھپا نے کا ...
کر کٹر محمد عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بکیز سے رابطہ چھپا نے کا اعتراف کر لیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی کرکٹر محمد عرفان نے سپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بکیز سے رابطے چھپانے کا اعتراف کر لیا ۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل محمد عرفان کل چارج شیٹ کا جواب داخل کریں گے ،پی اسی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے 14مارچ کو معطل کیا تھا ۔ محمد عرفان پر اینٹی کرپشن یونٹ کی 2بار خلاف ورزی کا الزام ہے ،انہوں نے بکیز سے دو بار رابطوں کے بارے میں پی سی بی سے چھپا یا ۔محمد عرفان پر بکیوں کے رابطوں کے بارے میں آگاہ نہ کرنے کا چارج بھی شامل ہے ۔

شاداب خان نے انٹرنیشنل کیرئیر کے افتتاحی میچ میں ہی تاریخ رقم کر دی، ایسا ریکارڈ بنا دیا جو ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی ڈیبیو کرنے والا باﺅلر نہیں بنا سکا تھا

مزید : کھیل