میری ٹائم سیکیورٹی اہمیت کی حامل، امریکہ اور بھارت کا لاجسٹک اور میری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے: مشیر قومی سلامتی

میری ٹائم سیکیورٹی اہمیت کی حامل، امریکہ اور بھارت کا لاجسٹک اور میری ٹائم ...
میری ٹائم سیکیورٹی اہمیت کی حامل، امریکہ اور بھارت کا لاجسٹک اور میری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے: مشیر قومی سلامتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی اہمیت کی حامل ہے ۔ امریکہ کا بھارت سے لاجسٹک اور میری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے اور بھارت چین کو روکنے کی تیاروں میں مصروف ہے۔

سیالکوٹ میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق بحر ہند میں سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق ایک روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کا تصور اہمیت کا حامل ہے اور یہ مزید بہتر ہو رہا ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی دنیا بھر کے دریاﺅں اور سمندروں سے منسلک ہے اور اس کے اہم جز سمندر، گورننس اور سلامتی ہیں جبکہ یہ سیکیورٹی مستقبل کے سنہرے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔

شاداب خان نے انٹرنیشنل کیرئیر کے افتتاحی میچ میں ہی تاریخ رقم کر دی، ایسا ریکارڈ بنا دیا جو ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی ڈیبیو کرنے والا باﺅلر نہیں بنا سکا تھا
انہوں نے کہا کہ بھارت چین کو روکنے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔ بھارت اور امریکہ بڑے دفاعی شراکت دار کے طور پر ابھرے ہیں جبکہ قومی امریکہ کا بھارت سے لاجسٹک اور میری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ امریکہ کے خطے میں 3 لاکھ 60 ہزار فوجی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان خطے کے دیگر ممالک کیلئے بیرونی دنیا سے رابطے کا گیٹ وے ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -