منشیات کے خلاف جنگ جہاد، ریاست کے تمام اداروں،عوام کومل کر اس زہرکے پھیلا ؤکو روکنا ہوگا:سعودی مفتی اعظم

منشیات کے خلاف جنگ جہاد، ریاست کے تمام اداروں،عوام کومل کر اس زہرکے پھیلا ...
منشیات کے خلاف جنگ جہاد، ریاست کے تمام اداروں،عوام کومل کر اس زہرکے پھیلا ؤکو روکنا ہوگا:سعودی مفتی اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب کے مفتی اعظم اور اسلامک و ریسرچ کونسل و افتا کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے منشیات کے روک تھام کے لیے موثر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ جہاد ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھاکہ قات نامی بوٹی منشیات ہی کی ایک قسم ہے۔دیگر نشہ آور اشیا کی طرح اس کا استعمال، ترویج اور تجارت حرام ہے۔

”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔۔۔۔“

 انہوں نے کہا کہ منشیات کے نتیجے میں انسانی عقل اور جسمانی صلاحیتیں تباہ ہوجاتی ہیں جو سعودی سماج کے لیے زہرقاتل ہے۔ ریاست کے تمام اداروں اور عوام کومل کر اس زہرکے پھیلا کو روکنا ہوگا۔ریاض میں منشیات کی روک تھام اوراس کے شرعی پہلو کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ منشیات انسانیت کی تباہی کا منصوبہ ہے اور اس کے خلاف جنگ جہاد ہے۔

سعودی مفتی اعظم نے منشیات کی روک تھام کے لئے سیکیورٹی فورسز اور نبراس انسداد منشیات پروگرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے نبراس کو انسداد منشیات کا بہترین سفیر قرار دیا۔الشیخ آل الشیخ نے منشیات کے پھیلا وکی روک تھام کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی مہمات پر زور دیا اور کہا کہ علما، ذرائع ابلاغ اور سعودی عوام کے تمام طبقات سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کے دھندے کی روک تھام کے لیے اپنا کردارادا کریں۔

مزید :

عرب دنیا -