دنیا کے دوسرے تیز ترین باﺅلر شان ٹیٹ نے بھارتی شہریت حاصل کر لی

دنیا کے دوسرے تیز ترین باﺅلر شان ٹیٹ نے بھارتی شہریت حاصل کر لی
دنیا کے دوسرے تیز ترین باﺅلر شان ٹیٹ نے بھارتی شہریت حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے تیز ترین باﺅلر شان ٹیٹ نے بھارتی شہریت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ”ٹوئٹر“ پر بھارتی شہریت ملنے کا اعلان کیا اور بھارتی پاسپورٹ کی تصویر بھی اپ لوڈ کر دی۔

شاداب سے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کی طرح بائولنگ کرنے پر توجہ دینا: سرفراز احمد
2007ءکے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے شان ٹیٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں راجھستان رائلز کی جانب سے کھیلنے کے دوران ایک بھارتی ماڈل کے عشق میں گرفتار ہوئے اور 4 سال کے معاشقے کے بعد دونوں نے 2014ءمیں شادی کر لی۔

شاداب خان نے انٹرنیشنل کیرئیر کے افتتاحی میچ میں ہی تاریخ رقم کر دی، ایسا ریکارڈ بنا دیا جو ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی ڈیبیو کرنے والا باﺅلر نہیں بنا سکا تھا

شادی کی تقریب میں بھارتی کرکٹرز یووراج سنگھ اور ظہیر خان بھی شریک ہوئے۔ شان ٹیٹ اب آسٹریلیا اور بھارت کی دوہری شہریت کے حامل کھلاڑی ہیں۔شان ٹیٹ نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے 2008ءمیں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ 2011ءمیں ون ڈے انٹرنیشنل سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ انہوں نے آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی جانب سے آخری ٹی 20 جنوری 2016ءمیں بھارت کے خلاف کھیلا تھا،انہوں نے اب ٹی 20 سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔pic.twitter.com/lpTPubjXjP

مزید :

کھیل -