سرفراز احمد نے ٹی 20 کپتان کی حیثیت سے ابتدائی پانچ میچ جیتنے کا مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کر دیا

سرفراز احمد نے ٹی 20 کپتان کی حیثیت سے ابتدائی پانچ میچ جیتنے کا مصباح الحق کا ...
سرفراز احمد نے ٹی 20 کپتان کی حیثیت سے ابتدائی پانچ میچ جیتنے کا مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کر دیا

  


باربا ڈوس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں فتح کے ساتھ ہی مصباح الحق کا ایک ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

شاداب خان نے انٹرنیشنل کیرئیر کے افتتاحی میچ میں ہی تاریخ رقم کر دی، ایسا ریکارڈ بنا دیا جو ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی ڈیبیو کرنے والا باﺅلر نہیں بنا سکا تھا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی اور شاداب خان نے اس میچ میں عالمی ریکارڈ یافتہ باﺅلنگ کی۔

سرفراز حمد کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے یہ پانچواں میچ کھیلا جس میں جیت حاصل ہوئی ہے اور اس سے پہلے ان کی کپتانی میں کھیلے گئے 4 میچوں میں بھی جیت پاکستان کا مقدر بنی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس طرح انہوں نے ٹی 20 کپتان کی حیثیت سے کھیلنے والے پہلے 5 میچ جیتنے کا مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی خاموش نہ رہ سکے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے میچ جیتنے پر پاکستان ٹیم اور ریکارڈ بنانے پر سرفراز احمد کو مبارکباد دی۔

مزید : کھیل