اسلام آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن ،پانچ مشکوک افغانی گرفتار ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن ،پانچ مشکوک افغانی گرفتار ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن ،پانچ مشکوک افغانی گرفتار ،اسلحہ برآمد

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 5مشتبہ افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پولیس نے شریف آباد ،غوری ٹاﺅن اور کرال کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران 150سے زائد گھروں کی تلاشی لی ۔اس موقع پر پولیس نے شناختی کوائف پورے نہ ہونے کی وجہ سے 5افغان باشندوںکو گرفتا ر کر لیا جن کے قبضے سے تین رائفلیں ،نائن ایم ایم اور ٹرپل ٹو پستول بر آمد ہو ئے ہیں ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

لندن حملہ،مسلم خواتین کا حجاب پہنے ہلاک افراد کی یاد میں اظہار یکجہتی

مزید :

اسلام آباد -