پی آئی اے نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات تبدیل کر دیئے

پی آئی اے نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات تبدیل کر ...
پی آئی اے نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات تبدیل کر دیئے

  


کراچی (این این آئی) پی آئی اے نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات تبدیل کر دیئے ہیں جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہو ں گے۔

 پی آئی اے کے کنٹری منیجر امتیاز احمد بھٹو نے بتایا کہ جدہ سے کراچی جانے والی پرواز علی الصبح کراچی پہنچے گی تاکہ ملک کے دیگر شہروں کو جانے والے مسافر اگلی پرواز پکڑ سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کی پرواز کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو شام کو لاہور پہنچے گی ۔ اسی طرح اسلام آباد کی پرواز صبح پہنچنے سے پشاور ، سوات اور دیگر علاقوں کے مسافر باآسانی اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔ امتیاز احمد بھٹو نے کہا کہ پی آئی اے جدہ سے ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ کی پروازوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کے حوالے سے غور کر رہی ہیں۔

پی آئی اے نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات تبدیل کر دیئے

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہم کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، جبکہ پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے معلومات پی آئی اے کے دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : کراچی