دبئی ایئرپورٹ پر سونے سے بھرے جوتے چھوڑ کر بھاگنے والا شخص گرفتار

دبئی ایئرپورٹ پر سونے سے بھرے جوتے چھوڑ کر بھاگنے والا شخص گرفتار
دبئی ایئرپورٹ پر سونے سے بھرے جوتے چھوڑ کر بھاگنے والا شخص گرفتار

  

دبئی (این این آئی ) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے مرکزی بین الاقوامی ہوئی اڈے پر ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک مسافر نے جوتے اتار کر رکھ دیئے اور خود ننگے پاﺅں جہاز کی طرف چل پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں جرائم کے مقدمات نمٹانے والی عدالت کو بتایا گیا کہ ایک ایشیائی ہری جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی نے ’ نخلہ جمیرا ‘ کے مقام پر واقع اپنے مالک کے گھر سے ایک لاکھ 5 ہزار درہم اور 3 لاکھ 85 ہزار مالیت کا 2.6 کلو گرام سونا ، 18 ہزار درہم مالیت کی ایک انگشتری چوری کرنے کے بعد اپنے ملک فرار ہونے کی کوشش کی مگر ملزم پکڑا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کا مالک بیرون ملک تھا۔ اس نے مالک سے اپنا پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی لے لی تھیں۔ جب اس نے دیکھا کہ اس کا مالک گھر پر موجود نہیں۔

منشیات کے خلاف جنگ جہاد، ریاست کے تمام اداروں،عوام کومل کر اس زہرکے پھیلا ؤکو روکنا ہوگا:سعودی مفتی اعظم

اس نے نقدی ، زیورات اٹھائے اور اپنے ملک فرار کیلئے دبئی ہوئی اڈے پر پہنچ گیا۔ اسے الیکٹرانک چیکنگ کیلئے نصب گیٹ سے گزرنا تھا مگر اس نے اپنے جوتے وہیں اتار دیے جن میں سونے کے زیورات موجود تھے۔ وہ وہاں سے ننگے پاﺅں آگے چل پڑا تاہم سیکیورٹی حکام نے اس کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے بیرون ملک فرار سے قبل ہی حراست میں لے لیا ۔ دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -