ریسکیو 1122 فعال ادارہ، پنجاب میں ترقی کے نعرے لگانے والے پہلے کراچی کا کوڑا تو اٹھا لیں: وزیراعلیٰ پنجاب

ریسکیو 1122 فعال ادارہ، پنجاب میں ترقی کے نعرے لگانے والے پہلے کراچی کا کوڑا تو ...
ریسکیو 1122 فعال ادارہ، پنجاب میں ترقی کے نعرے لگانے والے پہلے کراچی کا کوڑا تو اٹھا لیں: وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 ایک فعال ادارہ بن چکا ہے جو ہر طرح کی ہنگامی صورتحال میں بہترین کارکردگی دیتا ہے۔ الزامات کی سیاست کے خاتمے اور ملک کو حقائق کی بنیاد پر آگے چلانے کا وقت آ گیا ہے۔ جو لوگ چور چور کا نعرہ لگاتے ہیں انہوں نے قوم کا خزانہ لوٹا، رہ رہ کر خیال آتا ہے کہ چور مچائے شور، قومی خزانہ لوٹنے والوں کا سخت احتساب ہونا چاہئے۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
ریسکیو سروسز اکیڈمی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی ہنگامی صوتحال سے نمٹنے کیلئے فعال ادارہ بن چکا ہے جس پر ڈی جی ڈاکٹر رضوان خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنانا نہ بھولے اور کہا کہ جو لوگ چور چور کا نعرہ لگاتے ہیں انہوں نے قوم کا خزانہ لوٹا اور اب یہی خیال آتا ہے کہ چور مچائے شور، قومی خزانہ لوٹنے والوں کا سخت احتساب ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک میں پچاس ارب کا ڈاکہ مارا گیا جبکہ عدالت نے بھی قوم کی جیب پر ڈاکے کو بدترین بددیانتی قرار دیا ۔ پچھلی حکومت میں سروسز ہسپتال کی عمارت پر لگنے والا پتھر بھارت سے آیا اور یہ قومی خدمت نہیں ہسپتال کے باہر قیمتی پتھر اور اندر علاج کی سہولیات نہ ہوں ، وسائل کا بہترین استعمال کرنے والی قومیں ابھر کر سامنے آتی ہیں ۔ میں نے سنگ مر مر کا ٹھیکا منسوخ کروا کر 90 کروڑ روپے کی بچت کی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ان کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے ۔ پنجاب میں ترقی کی بات کرنے والے کراچی کا کوڑا تو اٹھا لیں، ڈیفنس، کلفٹن جیسے علاقوں میں کوڑے کے پہاڑ ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔