شکار پور:نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے عثمان پٹھان کو سزائے موت سنا دی گئی
شکارپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شکارپور میں نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے عثمان پٹھان کو انسدادی دہشتگردی عدالت نے سزائے موت دینے کا حکم دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے عید گاہ حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عثمان پٹھان کو سزائے موت،عمر قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم نے عید الاضحی کی نماز کے دوران اپنے آپ خودکش دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم عثمان پٹھان کا تعلق سوات کی تحصیل کوزد بانڈی سے ہے۔