شاداب خان پہلے ہی میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے والے دوسرے پاکستانی باﺅلر بن گئے

شاداب خان پہلے ہی میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے والے دوسرے ...
شاداب خان پہلے ہی میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے والے دوسرے پاکستانی باﺅلر بن گئے

  

باربا ڈوس (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوجوان کرکٹر شاداب خان نے پہلے ہی میچ میں تباہ کن کارکردگی کے ذریعے دنیا بھر کے بلے بازوں پر اپنی ڈھاک بٹھا دی ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں ناصرف بہترین باﺅلنگ کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے بلکہ پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

سرفراز احمد نے ٹی 20 کپتان کی حیثیت سے ابتدائی پانچ میچ جیتنے کا مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کر دیا

تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں عمدہ باﺅلنگ کے ذریعے صرف 7 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور ان کا اکانومی ریٹ 1.75 رہا جو کسی بھی ڈیبیو باﺅلر کا بہترین ریٹ ہے۔ انہوں نے ناصرف ریکارڈ یافتہ باﺅلنگ کی بلکہ پہلے ہی میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

شاداب سے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کی طرح بائولنگ کرنے پر توجہ دینا: سرفراز احمد

اس سے قبل یہ اعزاز بوم بوم آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے 2006ءمیں ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر کا پہلا میچ کھیلا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کیا۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلا گیا یہ میچ پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھی پہلا ٹی 20 میچ تھا اور اس طرح تمام 11 کھلاڑی اپنے کیرئیر کا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔

مزید :

کھیل -