چینی شہریوں کے ویزا میں توسیع کے نام پر ڈائریکٹر پاسپورٹ کراچی اور وفاقی وزارت داخلہ کے اہلکارنے کروڑوں روپے رشوت لے لی

چینی شہریوں کے ویزا میں توسیع کے نام پر ڈائریکٹر پاسپورٹ کراچی اور وفاقی ...
چینی شہریوں کے ویزا میں توسیع کے نام پر ڈائریکٹر پاسپورٹ کراچی اور وفاقی وزارت داخلہ کے اہلکارنے کروڑوں روپے رشوت لے لی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی شہریوں کے ویزا میں توسیع کے معاملے کروڑوں روپے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے ،ڈائریکٹر پاسپورٹ کراچی خالد میمن اور وفاقی وزارت داخلہ کے اہلکار ماجد پر چینی باشندوں کو ویزوں میں توسیع دینے کے حوالے سے کروڑوں روپے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق خالد میمن اور ماجد کے فرنٹ مین رمضان نے ایف آئی اے کو بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ خالدمیمن اور ماجد نے چینی باشندوںکو ویزے دینے کے لیے کروڑوںروپے رشوت وصول کی ۔اس نے بتا یا کہ چینی باشندوں سے ویزے میں توسیع کے لیے 10سے 30ہزار روپے تک وصول کیے جاتے تھے جبکہ قانون کے مطابق ویزے میں توسیع کی کوئی فیس نہیں ہے ۔خالد میمن اور ماجد نے افغان باشندوں کے ویزوں میں توسیع کے لیے بھی بھاری رشوت وصول کی ۔رمضان نے بتا یا کہ خالد میمن اور ماجد نے ہر ماہ تقریباً ایک کروڑ روپے رشوت لی۔ایف آئی اے نے ویزوں میں توسیع سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں اور وزارت داخلہ کے اہلکار ماجد کے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں جبکہ خالد میمن کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

عرب لیگ سربراہی کانفرنس، پاکستان کی بطور مبصر عدم شرکت لمحہ فکریہ

مزید : کراچی /اہم خبریں