سعودی عرب نے امریکہ اور ملائیشیاء سے زندہ پولٹری درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے امریکہ اور ملائیشیاء سے زندہ پولٹری درآمد کرنے پر پابندی عائد ...
سعودی عرب نے امریکہ اور ملائیشیاء سے زندہ پولٹری درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

  


ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے امریکا اور ملائیشیاء سے زندہ پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق پابندی کا فیصلہ جانوروں کی صحت کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کی اس رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جس میں امریکا اور ملائیشیاء میں پیتھوجینک ایوین انفلوئنزا کی وبا پھیل جانے کا بتایا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں سے پرندوں کے انڈوں اور ان کے بچوں کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔۔۔۔“

مزید : عرب دنیا