”کھالی میں آرہا ہوں“،پاکستانی پہلوان نے بھارتی ریسلر کو کھلا چیلنج دیدیا

”کھالی میں آرہا ہوں“،پاکستانی پہلوان نے بھارتی ریسلر کو کھلا چیلنج دیدیا
”کھالی میں آرہا ہوں“،پاکستانی پہلوان نے بھارتی ریسلر کو کھلا چیلنج دیدیا

  

لاہور(آئی این پی)مردان سے تعلق رکھنے والے 440وزنی پہلوان خان بابا نے بھارت کے’گریٹ کھالی‘ کو کو کھلا چیلنج دیا ہے۔ انھوں نے یہ بات اپنے ایک انٹرویو میں کہی،اْنھوں نے بھارتی پہلوان کو للکارتے ہوئے کہا کہ’کھالی‘ میں آرہا ہوں میں نہ صرف ایک ہاتھ سے اٹھاؤں گااور زمین پر پٹخوں گا۔خان بابا کا مزید کہنا تھا مجھے ذاتی طور پر گولڈ برگ اور جان سینا پسند ہیں مگر ابھی مجھے ڈبلیو ڈبلیو ای کا لائسنس نہیں مل رہا لگتا ہے وہ میرے وزن سے ڈر رہے ہیں۔

”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔۔۔۔“

میں 100کلو کا پتھر اٹھا لیتا ہوں،آلٹو گاڑی بھی اْٹھا سکتا ہوں،صبح چھ بجے سے لے کر دس بجے تک ورزش کرتا ہوں۔ ہر دو گھنٹے بعد کھانا کھاتا ہوں ایک وقت میں درجن انڈے کھا سکتا ہوں،فرنی بہت پسند ہے۔خان بابا کا مزید کہنا تھا میرے سوٹ کو 12میٹر کپڑا لگتا ہے۔پی ٹی آئی نے بھی میرے لیے کچھ نہیں کیا۔شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی تیس کی عمر میں کروں گا اور وہ بھی کسی خاتون ریسلر سے کروں گا۔

مزید :

کھیل -