حکومت نے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

حکومت نے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
حکومت نے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس دوران16 سالہ تعلیمی پروگرام مکمل کرنے والے 50,000 طالب علموں کو انٹرن شپ دی جائے گی۔

فکسنگ سکینڈل،محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار

تفصیلات کے مطابق یوتھ ٹریننگ پروگرام کے تحت 25000 کا کوٹہ پنجاب کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ سندھ کیلئے 9500، بلوچستان کیلئے 3000، خیبرپختونخواہ کیلئے 5800 سے زائد، آزاد کشمیر کیلئے 1000 جبکہ گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد کے طالب علموں کیلئے 5800 کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد نے ٹی 20 کپتان کی حیثیت سے ابتدائی پانچ میچ جیتنے کا مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کر دیا

ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لینے والے طالب علموں کو 12,000 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا جبکہ انہیں اپنی صلاحیتیوں کو بڑھانے کیلیئے وفاقی اور صوبائی ڈیپارٹمنٹس، تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹرز میں مواقع دئیے جائیں گے۔

مزید : قومی