شان ٹیٹ نے بھارتی شہریت اس لڑکی کی وجہ سے حاصل کی، بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا، ایسی تفصیلات اور تصاویر جاری ہو گئیں کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

شان ٹیٹ نے بھارتی شہریت اس لڑکی کی وجہ سے حاصل کی، بھارتی میڈیا نے بھانڈا ...
شان ٹیٹ نے بھارتی شہریت اس لڑکی کی وجہ سے حاصل کی، بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا، ایسی تفصیلات اور تصاویر جاری ہو گئیں کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر شان ٹیٹ نے بھارتی شہریت حاصل کر لی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ شان ٹیٹ نے یہ فیصلہ بھارتی ماڈل ”معشوم سنگھا“ کے ساتھ شادی کے بعد کیا اور اب ان کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شان ٹیٹ اور معشوم سنگھا نے 2014ءمیں شادی کی اور اس سے پہلے ان کے درمیان 3 سال تک معاشقہ چلتا رہا۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2010ءکے درمیان ہوئی تھی جب شان ٹیٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم راجھستان رائلز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔

معشوم سنگھا ایک ماڈل ہیں جنہوں نے 2005ءمیں کنگ فشر سوم سوٹ کیلنڈر کیلئے فوٹو شوٹ کیا، وہ صرف خوبصورت ہی نہیں ہیں بلکہ انتہائی ذہین بھی ہیں اور وائن کی مارکیٹنگ بھی کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شان ٹیٹ نے 2013ءمیں پیرس میں انہیں شادی کی پیشکش کی جس کے بعد 2014ءمیں دونوں کی شادی ہوئی۔

معروف بھارتی کھلاڑی یووراج سنگھ اور ظہیر خان بھی اس شادی میں شریک ہوئے۔ معشوم سنگھا کی بہن شمیتا بھی ایک ماڈل ہیں جنہیں 2001ءمیں مس ارتھ کا ایوارڈ بھی ملا۔

مزید :

کھیل -