فکسنگ سکینڈل:پی ٹی آئی کا پارٹی پالیسی بیان جاری،نجم سیٹھی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

فکسنگ سکینڈل:پی ٹی آئی کا پارٹی پالیسی بیان جاری،نجم سیٹھی کو بھی شامل تفتیش ...
فکسنگ سکینڈل:پی ٹی آئی کا پارٹی پالیسی بیان جاری،نجم سیٹھی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے تحریک انصاف نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور عمران خان کی مشاورت سے پارٹی پالیسی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں نجم سیٹھی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا جس میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے پارٹی پالیسی بیان جاری کیا گیا جس میں شریف خاندان اور نجم سیٹھی کے گٹھ جوڑ کو جوئے کا ذمہ دار قراردیا گیا ہے اور نجم سیٹھی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔۔۔۔“

پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ ہر بڑی برائے کے تانے بانے شریف خاندان سے ملتے ہیں،نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ پر خاص مقاصد کیلئے مسلط کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کا ہدف بکیوں کو قانون کی دسترس سے محفوظ بنانا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام صرف الزام لگانا رہ گیاہے،عمران خان بتائے چار سال میں کیا کام کیے اور فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزا ملے گی۔

مزید :

اسلام آباد -