پی ٹی آئی کی امیدوار نسیم زہرا نے کنٹونمنٹ بورڈ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو 760 ووٹوں سے شکست دیدی

پی ٹی آئی کی امیدوار نسیم زہرا نے کنٹونمنٹ بورڈ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ...
پی ٹی آئی کی امیدوار نسیم زہرا نے کنٹونمنٹ بورڈ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو 760 ووٹوں سے شکست دیدی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار نسیم زہرا نے کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 6 کے ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔ یہ نشست پی ٹی آئی امیدوار تیمور اختر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

شاداب خان کی شاندار پرفارمنس، آئی سی سی، بھارتی میڈیا و کھلاڑی اور غیر ملکی کرکٹرز بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے، کس نے کیا کہا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ےہ کہ نسیم زہرا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فاروق ضمیر کو 760 ووٹوں سے شکست دی۔ اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے جیت کا جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید کا کہنا تھا کہ رواں مہینے کا آخری ہفتہ حکمرانوں کیلئے بڑا سخت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے، حکمران قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

ماڈل گرل ایان علی رہائی کے بعد دھماکے دار واپسی کیلئے تیار۔۔۔ کس کیساتھ اور کتنے کا معاہدہ کیا؟ لاٹری نکل آئی

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع ہے اور پاکستان تحریک انصاف عدالت کا فیصلہ تسلیم کرے گی۔

مزید :

لاہور -