بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹیز کے نام تبدیل کردیئے گئے

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹیز کے نام تبدیل کردیئے ...
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹیز کے نام تبدیل کردیئے گئے

  

کراچی(آن لائن)سندھ کابینہ نے بانی متحدہ الطاف حسین کے نام سے منسوب کراچی اور حیدر آباد یونیورسٹیوں کا نام تبدیل کرکے فاطمہ جناح یونیورسٹیوں کے نام سے منسوب کردیا۔سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انتہائی اہم فیصلہ سندھ حکومت کی جانب سے کیا گیا سندھ حکومت نے 2014ء میں بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کے نام سے منظور ہونیوالی حیدر آباد یونیورسٹی سمیت کراچی یونیورسٹی کا نام تبدیل کرتے ہوئے دونوں یونیورسٹیوں کے نام فاطمہ جناح کے نام سے منسوب کردیئے ہیں اور اس کی منظوری بھی دیدی۔تاہم امکان ہے کہ اس کی باضابطہ منظوری کیلئے اب اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔

”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔۔۔۔“

مزید :

کراچی -