کیوی کھلاڑی ٹام لاتھم نے فاف ڈوپلیسس کا ایسا شاندار کیچ پکڑ لیا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا، ساتھی فیلڈرز بھی ہکا بکا رہ گئے

کیوی کھلاڑی ٹام لاتھم نے فاف ڈوپلیسس کا ایسا شاندار کیچ پکڑ لیا کہ انہیں اپنی ...
کیوی کھلاڑی ٹام لاتھم نے فاف ڈوپلیسس کا ایسا شاندار کیچ پکڑ لیا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا، ساتھی فیلڈرز بھی ہکا بکا رہ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسی بھی میچ میں جیت کیلئے اچھی فیلڈنگ بہت ضروری ہوتی ہے اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ”کیچز ، ون دی میچز۔“ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹام لاتھم نے اس کہاوت کو پورا کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسس کا ایسا کیچ پکڑ لیا کہ انہیں یقین ہی نہیں آیا جبکہ ان کے ساتھی فیلڈرز بھی ہکا بکا رہ گئے۔

شاداب خان کی شاندار پرفارمنس، آئی سی سی، بھارتی میڈیا و کھلاڑی اور غیر ملکی کرکٹرز بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے، کس نے کیا کہا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

فاف ڈوپلیسس 53 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے جبکہ ٹیم کا مجموعی سکور 190 تک پہنچ چکا تھا کہ سینٹنر گیند کرانے کیلئے آ گئے اور پھر ٹام لاتھم نے تاریخی کیچ پکڑ لیا۔ سینٹنر کی گیند پر ڈوپلیسس نے سویپ کرنے کی کوشش کی تو ٹام لاتھم ان کا انداز دیکھتے ہی گیند پہنچنے سے پہلے پیچھے کی جانب ہوئے اور ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو دنگ کر دیا۔ فاف ڈوپلیسس کو پل بھر کیلئے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا جبکہ نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑی بھی دنگ رہ گئے۔

مزید :

کھیل -