اداکارہ نور نے چوتھے شوہر سے خلع کی خبرٹوئٹر پر شیئر کی تو سوشل میڈیاصارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اداکارہ نور نے چوتھے شوہر سے خلع کی خبرٹوئٹر پر شیئر کی تو سوشل میڈیاصارفین ...
اداکارہ نور نے چوتھے شوہر سے خلع کی خبرٹوئٹر پر شیئر کی تو سوشل میڈیاصارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی معاشرے میں طلاق کو بہت برا سمجھا جاتا ہے اور اگر کوئی پاکستانی اداکارہ اس افسوسناک حقیقت سے دو چار ہو تو اسے سخت تنقید کا نشانہ بنا کر مزید تکلیف میں مبتلا کیا جاتا ہے ،ایسا ہی کچھ پاکستان کی معروف اداکارہ نور کے ساتھ ہوا ،جب انہوں نے چوتھے شوہر سے طلاق کی خبر ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی تو لوگوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا یا اور شرمناک جملے کسے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ۔اس حوالے سے انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”ہاں !میں نے ایک بار پھر طلاق لے لی ہے ،میں جانتی ہوں کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں لیکن میں نے اپنی پوری کوشش کی “۔یہ پیغام پڑھ کر لوگوں نے اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یااور شرمناک جملے کسے ۔جاوید چوہدری نامی ایک شخص نے کہا ”بی بی کوئی قطری شیخ ٹرائی کرو“۔ایک شخص نے کہا کہ آنٹی اس عمر میں لوگ قبروں کے ڈیزائن دیکھتے ہیں اور آپ نئے شوہر کے چکر میں ہو۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے نور کو ایک اور شادی کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔

لوگ میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں ،مجھے پتہ ہے لیکن میں نے اپنی پوری کوشش کی :نور

واضح رہے کہ نور نے حامد علی سے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے ،دونوں کی شادی 2015میں ہوئی تھی ،اس سے پہلے نور نے پہلی شادی 2008 میں دبئی کے ہندو تاجر وکرم سے کی تھی، دوسری شادی 2010 میں ڈائریکٹر فاروق مینگل سے کی تھی۔نور کی فاروق مینگل سے شادی صرف 4 ماہ چل سکی تھی، تیسری شادی 2012 میں عون چودھری سے کی اوروہ بھی چند ماہ چل سکی تھی۔

مزید :

تفریح -