پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس ایڈمرل کے ...
پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ماڈل گرل ایان علی رہائی کے بعد دھماکے دار واپسی کیلئے تیار۔۔۔ کس کیساتھ اور کتنے کا معاہدہ کیا؟ لاٹری نکل آئی

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کالج ترکی کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے جون 1982ءکو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا جس کے بعد وہ کئی اہم کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر بھی تعینات رہے۔

شاداب خان کی شاندار پرفارمنس، آئی سی سی، بھارتی میڈیا و کھلاڑی اور غیر ملکی کرکٹرز بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے، کس نے کیا کہا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

وائس ایڈمرل کلیم شوکت قطر میں دفاعی اتاشی اور کثیرالملکی ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت کو اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

مزید :

قومی -