بیٹے نے بہن کی شادی مشورے کے بغیر کرنے پر ماں کو قتل کردیا

بیٹے نے بہن کی شادی مشورے کے بغیر کرنے پر ماں کو قتل کردیا
بیٹے نے بہن کی شادی مشورے کے بغیر کرنے پر ماں کو قتل کردیا

  


سرگودھا (این این آئی)سرگودھا کے نواحی گاؤں میں بھائی کے مشورے کے بغیر بہن کی شادی کرنے پر نوجوان نے کزن کے ساتھ مل کر سگی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں بھابڑی میں مبینہ طور پر ملزم اختر نے اپنے کزن اعجاز کیساتھ مل کر اپنی 50 سالہ والدہ رسولہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

”ہماری شادی کو 15سال ہوئے ہیں اور ہم 10بچے پیدا کر چکے ہیں کیونکہ میں نے اور میری بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔۔۔۔“

ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بتایا کہ مقتولہ رسولہ بی بی اپنی بیٹی کی شادی اپنی اور بیٹی کی مرضی سے کرنا چاہتی تھی تاہم رسولہ بی بی کا بیٹا اختر اس شادی پر خوش نہ تھا ٗ گھر میں شادی کے مسئلہ پر تلخ کلامی کے بعد ملزم نے فائرنگ کرکے والدہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنے شروع کردئیے۔

مزید : سرگودھا