ہیملٹن ٹیسٹ، کین ولیم سن کے شاندار 148 رنز، نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں پر 321 رنز بنا لئے، 6 رنز کی برتری حاصل

ہیملٹن ٹیسٹ، کین ولیم سن کے شاندار 148 رنز، نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں پر 321 رنز بنا ...
ہیملٹن ٹیسٹ، کین ولیم سن کے شاندار 148 رنز، نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں پر 321 رنز بنا لئے، 6 رنز کی برتری حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیملٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پرنیوزی لینڈ نے کین ولیم سن کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنا لئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف 6 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کین ولیم سن148 اور مچل سینٹنر 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو چوتھے روز نامکمل اننگز کا آغاز کریں گے۔

ماڈل گرل ایان علی رہائی کے بعد دھماکے دار واپسی کیلئے تیار۔۔۔ کس کیساتھ اور کتنے کا معاہدہ کیا؟ لاٹری نکل آئی
تفصیلات کے مطابق میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 67 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو 83 کے مجموعی سکور پر پہلا جھٹکا لگ گیا اور اوپنر ٹام لاتھم 50 رنز بنا کر مورکل کی گیند پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد جیت راوال اور کین ولیم سن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 190 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن قدرے مضبوط کر دی تاہم اس موقع پر جیت راوال بھی 88 رنز بنا کر مورکل کی گیند پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 293 کے مجموعی سکور پر گری جب نیل بروم 12 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ہینری نکولس میدان میں آئے اور پہلی ہی گیند پر ربادا کا شکار ہو گئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

شاداب خان کی شاندار پرفارمنس، آئی سی سی، بھارتی میڈیا و کھلاڑی اور غیر ملکی کرکٹرز بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے، کس نے کیا کہا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا
کین ولیم سن جنوبی افریقی بلے بازوں کی درگت بناتے رہے اور انتہائی عمدہ بلے بازی کے ذریعے 148 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ 148 رنز کے ساتھ اور مچل سینٹنر 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل اور کاگیسو ربادا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل -