بے نظیر بھٹو کرکٹ کپ آج سے شروع ہورہا ہے،چیئرمین پی سی بی

بے نظیر بھٹو کرکٹ کپ آج سے شروع ہورہا ہے،چیئرمین پی سی بی
بے نظیر بھٹو کرکٹ کپ آج سے شروع ہورہا ہے،چیئرمین پی سی بی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کرکٹ کپ آج سے شروع ہورہا ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کپ کا آج سے آغاز ہور ہا ہے جس میں 16 ریجنز کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہونگے،پرائیوٹ اور سرکاری سکولز شرکت کریں گے، امید ہے کہ چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

حکومت نے پاکستانی شہری کو اپنا مذہب تبدیل کرکے یہودی بننے کی اجازت دیدی

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگلے سال یونیورسٹی سطح کا ٹورنامنٹ کرائیں گے اور نئے ٹیلنٹ کو سکالر شپ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ گراس روٹ لیول پر سب سے بڑی سرگرمی ہے اور بورڈ انٹر سکولز کرکٹ کو بہت اہمیت دے رہا ہے، ریجنزکی ٹیموں میں تعلیمی اداروں کے طلبہ کو کھیلنے کا موقع ملاہے، کوشش ہے ایسے لڑکے لائیں جو آگے چل کر قومی ٹیم کا حصہ بن سکیں۔

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی اس موقع پر کہا کہ سکول کرکٹ کیلئے 8 کروڑ روپے پی سی بی فراہم کرے گا،آئندہ چند روز میں کلب کرکٹ کا آغاز کیا جائے گا،پلان کررہے ہیں کہ اب تعلیم یافتہ کرکٹرز سامنے آئیں اور کوشش ہوگی آج صرف ٹیلنٹ ہنٹ سے متعلق ہی بات کریں۔

مزید :

کھیل -