جدیجہ کی نصف سنچری اور عمدہ باﺅلنگ، فیصلہ کن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے سر پر شکست کی تلوار لٹکنے لگی، بھارت کے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز، جیت کیلئے مزید 87 رنز درکار

جدیجہ کی نصف سنچری اور عمدہ باﺅلنگ، فیصلہ کن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے سر پر شکست ...
جدیجہ کی نصف سنچری اور عمدہ باﺅلنگ، فیصلہ کن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے سر پر شکست کی تلوار لٹکنے لگی، بھارت کے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز، جیت کیلئے مزید 87 رنز درکار

  

دھرماشالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز انتہائی ڈرامائی ثابت ہوا۔ پہلی اننگز میں 300 سکور بنانے والی آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں بھارتی باﺅلرز کا مقابلہ کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ پوری ٹیم محض 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بھارت کو جیت کیلئے 105 رنز کا ہدف دیا۔

شاداب خان کی شاندار پرفارمنس، آئی سی سی، بھارتی میڈیا و کھلاڑی اور غیر ملکی کرکٹرز بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے، کس نے کیا کہا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

بھارت نے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے اور اسے جیت کیلئے مزید 87 رنز درکار ہیں۔ لوکیش راہول 13 رنز اور مرلی وجے 0 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم دھرماشالا میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز بھارت نے 248 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ سے نامکمل پہلی اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 332 رنز بنا کر آسٹریلیا کے خلاف 32 رنز کی برتری حاصل کر کے آﺅٹ ہو گئی۔

بھارت کی جان سے رویندرا جدیجہ نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں لوکیش راہول نے 60، مرلی وجے نے 11، چتیشور پجارا نے 57، اجنکیا ریہانے نے 46، کرون نائیر نے 5، روی چندرن ایشوین نے 30، وردھیومن ساہا نے 31، بھوینشور کمار نے 0، کلدیپ یادیو نے 7 اور اومیش یادیو نے 2 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پیٹ کومنز نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور سٹیو او کیف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو بھارتی باﺅلرز نے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا اور پوری ٹیم صرف 137 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشاءنے 8، ڈیوڈ وارنر نے 6، سٹیو سمتھ نے 17، پیٹرہینڈزکومب نے 18، شان مارش نے 1، میتھیو ویڈ نے 25 اور پیٹ کومنز نے 12 رنز بنائے جبکہ سٹیو اوکیف، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ کھاتہ کھولے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے۔

ماڈل گرل ایان علی رہائی کے بعد دھماکے دار واپسی کیلئے تیار۔۔۔ کس کیساتھ اور کتنے کا معاہدہ کیا؟ لاٹری نکل آئی

بھارت کی جانب سے تمام باﺅلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روی چندرن ایشوین، رویندرا جدیجہ اور اومیش یادیو نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھوینشور کمار ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بھارت نے آسٹریلیا کے 105 رنز کے ہدف کے جواب میں بغیر کی نقصان کے 19 رنز بنا لئے ہیں اور اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں جبکہ اسے جیت کیلئے مزید 87 رنز درکار ہیں۔

مزید :

کھیل -