پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مندی کا رجحان،100انڈیکس 291پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 48680پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مندی کا ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مندی کا رجحان،100انڈیکس 291پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 48680پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کمی کے بعد 48680 پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کمرشل بینکس اور انجینئرنگ کے شعبے میں کاروباری سرگرمیاں تیز رہیں جبکہ 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی دن بھر 8 کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مجموعی مالیت 7.04 ارب روپے رہی۔اسٹاک ایکسچینج کی 370 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی جن میں سے 110 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 240 کی قدر میں کمی اور 20 کی قدر میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 23 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مجموعی مالیت 10.44 ارب روپے رہی۔
سب سے زیادہ 2 کروڑ 65 لاکھ شیئرز بینک آف پنجاب کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 2 کروڑ 16 لاکھ، کے الیکٹرک لمیٹڈ کے ایک کروڑ 70 لاکھ، دیوان سلمان کے ایک کروڑ 17 لاکھ اور ازگارڈ نائن کے ایک کروڑ 14 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔

مزید :

بزنس -