4سال جمہوریت کیلئے مصالحت کرکے دیکھ لی ،آخری سال جارحانہ اننگز کھیلیں گے: آصف زرداری

4سال جمہوریت کیلئے مصالحت کرکے دیکھ لی ،آخری سال جارحانہ اننگز کھیلیں گے: آصف ...
4سال جمہوریت کیلئے مصالحت کرکے دیکھ لی ،آخری سال جارحانہ اننگز کھیلیں گے: آصف زرداری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 4چار سال جمہوریت کی خاطر مصالحت کرکے دیکھ لی لیکن اب آخری سال میں جارحانہ اننگز کھیلیں گے ۔

نئی جوان سوچ کے ایکسپوٹرز کی ضرورت ہے، پرانے ایکسپوٹرزنے بہت کمالیا،وہ محنت نہیں کرنا چاہتے: گورنرسٹیٹ بینک

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر قیادت ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطا ب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مفاہمت کی سیاست کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا ہے اور اب مخالفین کے ہر حملے کاجواب سیاسی انداز میں دیا جائے گا جبکہ (ن)لیگ اورپی ٹی آئی کا بھی جارحانہ مقابلہ کیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت بلاول ہی کریں گے ،بلاول بھٹوکی جوانی میرا تجربہ پارٹی میں نئی جان ڈالے گا۔کارکن جلد چکری میں جلسے کی تیاری کریں ان سے اگلی ملاقات چکری میں ہی ہوگی۔

مزید :

قومی -