کرپشن سے پاک ہوں ، صوبے میں کسی کی کیا مجال رشوت لے،کرپٹ افراد کیخلاف اطلاع ملنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا: پرویز خٹک

کرپشن سے پاک ہوں ، صوبے میں کسی کی کیا مجال رشوت لے،کرپٹ افراد کیخلاف اطلاع ...
کرپشن سے پاک ہوں ، صوبے میں کسی کی کیا مجال رشوت لے،کرپٹ افراد کیخلاف اطلاع ملنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا: پرویز خٹک

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں کرپشن سے پاک ہوں ،کسی اور کی کیامجال ہے کہ وہ رشوت کے پیسے لے ،کرپشن کرنیوالو ں کیخلاف اطلاع ملنے پر بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

4سال جمہوریت کیلئے مصالحت کرکے دیکھ لی ،آخری سال جارحانہ اننگز کھیلیں گے: آصف زرداری

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کاپراسپکٹنگ لائسنس ڈسٹری بیوشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کے پی میں سیمنٹ فیکٹری لگانے کیلیے44میں سے14کولائسنس دے رہے ہیں،ہم منصفانہ طریقے سے لائسنس کی تقسیم چاہتے ہیں جبکہ صوبے میں فیکٹری لگانے کے لیے کسی این او سی کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میر ادامن کرپشن کے داغ سے پاک ہے ،صوبے میں کسی افسر کی جرات نہیں ہے کہ وہ رشوت خوری کرے اور اگر کسی بھی کرپٹ افسرکیخلاف شکایت موصول ہوگی تو اس کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاور -