جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے8طلبہ ہلاک

جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے8طلبہ ہلاک
جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے8طلبہ ہلاک

  

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان میں برف سے ڈھکے ایک ’سکی ریزورٹ‘ پر پیر کو برفانی تودہ گرنے سے وہاں موجود 8 طالب علم ہلاک ہوگئے ہیں۔

وزیر داخلہ کی غیر ملکیوں کے ویزوں کے لئے نادرا کو ڈیجیٹل ڈیٹا بینک کے قیام کی ہدایت

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو کے شمال میں لگ بھگ 190 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ناسو کے علاقے میں ’سکی ریزورٹ‘پر سات ہائی اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد طالب علم اور ان کے تربیت کار موجود تھے، کہ پیر کی صبح نو بج کر 20 منٹ پر برف کا تودہ آ گرا۔

کرپشن سے پاک ہوں ، صوبے میں کسی کی کیا مجال رشوت لے،کرپٹ افراد کیخلاف اطلاع ملنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا: پرویز خٹک

جاپانی حکام کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے متعدد بچے زخمی بھی ہوئے۔فوری طور پر علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں لیکن اطلاعات کے مطابق خراب موسم کے سبب ہیلی کاپٹر موقع پر نہیں پہنچ سکے۔جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں اتوار ہی کو برفباری ہوئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -