الطاف حسین کے نام سے موسوم سندھ کی جامعات کے نام تبدیل کرنے کی منظوری , ایم کیو ایم نے بھی حمایت کردی

الطاف حسین کے نام سے موسوم سندھ کی جامعات کے نام تبدیل کرنے کی منظوری , ایم ...
الطاف حسین کے نام سے موسوم سندھ کی جامعات کے نام تبدیل کرنے کی منظوری , ایم کیو ایم نے بھی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی نے الطاف حسین کے نام سے موسوم کراچی اور حیدر آباد کی دو جامعات کا نام تبدیل کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ ایم کیو ایم نے بھی صوبائی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے اس بل کی حمایت کی۔کراچی کی جامعہ کا نام عبدالستار ایدھی اور حیدرآباد کی جامعہ کا نام فاطمہ جناح رکھنے کی تجویز دی گئی ہے.

جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے8طلبہ ہلاک
تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم سے منسوب کراچی اور حیدرآباد کی جامعات کے نام تبدیل کرنے کیلئے ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، کراچی کی جامعہ کا نام عبدالستار ایدھی اور حیدرآباد کی جامعہ کا نام فاطمہ جناح رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی حمایت کردی، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔

سعودی عرب میں تیل،ہائیڈروکاربن شعبے میں سرمایہ کاری پرانکم ٹیکس عائد:عرب میڈیا

نثار کھوڑو نے کراچی کی جامعہ کا نام ایدھی الستار ایدھی اور حیدرآباد کی جامعہ کا نام محترمہ فاطمہ جناح کے نام پر رکھنے کی تجویز دی۔ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے ترمیمی بل کی حمایت کی، پی ٹی آئی نے بھی فیصلے کا خیرمقدم کیا، دونوں جامعات کا نام تبدیل کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

مزید :

کراچی -