پولیس اور حساس اداروں کاخانیوال میں سرچ آپریشن ، اشتہاری سمیت 8افراد گرفتار

پولیس اور حساس اداروں کاخانیوال میں سرچ آپریشن ، اشتہاری سمیت 8افراد گرفتار
پولیس اور حساس اداروں کاخانیوال میں سرچ آپریشن ، اشتہاری سمیت 8افراد گرفتار

  

خانیوال (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پولیس اور حسا س اداروں نے خانیوال میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے اشتہاری سمیت 8افراد کو گرفتار کر لیا ۔

الطاف حسین کے نام سے موسوم سندھ کی جامعات کے نام تبدیل کرنے کی منظوری , ایم کیو ایم نے بھی حمایت کردی

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے خانیوال کے علاقے تھانہ مخدوم پورکی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں کی تلاشی لی جبکہ علاقے میں مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے شہریوں کی بائیو میٹرک کیساتھ ساتھ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی ۔ پولیس نے شناخت ظاہر نہ ہونے بنا پر 8افراد کو حراست میں لے لیا جن میں ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے۔ تاہم زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھا نے منتقل کردیا گیا۔

مزید :

خانیوال -