کپل شرما کو اپنے دوستوں کی یاد ستانے لگی ،پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ گئے ،منوج باجپائی نے دلاسہ دیا

کپل شرما کو اپنے دوستوں کی یاد ستانے لگی ،پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ گئے ،منوج ...
کپل شرما کو اپنے دوستوں کی یاد ستانے لگی ،پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ گئے ،منوج باجپائی نے دلاسہ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بھارتی کامیڈی شو کے اینکر پرسن کپل شرما شوٹنگ کے دوران ہمت ہار گئے اور انہوں نے اپنے ہر دلعزیز ساتھیوں کی یاد میں رونا شروع کر دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گروور سے تنازعے کے بعد کپل شرما نے شو کی شوٹنگ کی جس میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے اداکار منوج باجپائی اور تاپسی پنوں شریک تھے جب کہ شو کی شوٹنگ اسٹار کاسٹ سنیل گروور، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندھا مشرا کے بغیر ہی کی گئی جس دوران کپل شرما پریشان نظر آئے۔
کپل شرما شو کی شوٹنگ کے بعد کے ساتھیوں کی غیر موجودگی پر دلبرداشتہ ہوگئے اور اداکار منوج باجپائی کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رودیئے جس پر منوج نے انہیں گلے لگا کر دلاسا دیا اور جلد معاملات حل ہونے کا عندیہ دیا۔

مزید :

تفریح -